ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کمبھ میلے پر تھرور کے بیان پر مرکزی وزیراسمرتی ایرانی کاحملہ 

کمبھ میلے پر تھرور کے بیان پر مرکزی وزیراسمرتی ایرانی کاحملہ 

Wed, 30 Jan 2019 22:07:46    S.O. News Service

نئی دہلی:30/ جنوری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)کمبھ میں یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور ان وزراء کی ڈبکی پر’سنگم میں سب ننگے ہیں‘کے بیان پر کانگریس ممبر پارلیمنٹ ششی تھرور گھرتے جا رہے ہیں۔ان کے بیان کو ہندوؤں کو بدنام کرنے کے طور پر بیان کرتے ہوئے بی جے پی نے کانگریس اور پارٹی کے صدر راہل گاندھی کو گھیرا ہے۔تھرور پر تازہ حملہ مرکزی وزیراسمرتی ایرانی نے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تھرور اس پارٹی کے سربراہ راہل کی طرف سے ایسے بیانات دے رہے ہیں۔تھرور کے بیان پرا سمرتی ایرانی نے راہل گاندھی پرحملہ کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے وقت جینوا پہننے والوں کو یہ جواب دینا چاہئے۔تھرور کو نشانے پرلیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب تھرورکی طرف سے ایسا بیان آیا ہے،وہ ہندوؤں کے خلاف بار بار ایسے بیان دیتے رہے ہیں۔مرکزی وزیر نے کہا کہ ششی تھرور نے کمبھ کامذاق اڑاکر لاکھوں ہندوؤں کی توہین کی ہے۔ بتادیں کہ بی جے پی لیڈر مختار عباس نقوی نے بھی تھرور کو نشانہ بنایا تھا۔مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے تھرور پر حملہ بولتے ہوئے کہاتھاکہ تھرور صاحب کو ٹویٹ کرنے کے بجائے تروینی سنگم میں جاکر اسنان کرناچاہیے۔


Share: